پاکستانتازہ تریندنیا

اسرائیل کو جواب دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرینگے: ایران کا اعلان

تہران(نیٹ نیوز) ایران نے اسرائیل کو حالیہ حملے کا جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘صیہونی حکومت کو یقینی اور مؤثر جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں ایرانی فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button