جرائم

راولپنڈی: آن لائن جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متاثرہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیصل حبیب کو عارف والا سے گرفتار کیا گیا جو خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث تھا۔
ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں، اس نے متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔ملزم نے جعلی سموں کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ اکانٹس بنائے تھے اور قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ خاتون کو دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔
اس کے علاوہ ملزم فیصل حبیب نے کئی ای میل اکانٹس بھی بنائے تھے جن پر وہ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز رکھتا تھا۔ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فون، یو ایس بی، مائیکرو کارڈ اور 12 سمیں برآمد ہوئیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button