اسلام آباد :تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں شادی نہ کرنے پر جوانسالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیاگیا۔واقعہ سوہان یونین کونسل گلی نمبر 5 کے پاس گھر میں پیش آیا۔اسامہ نامی ملزم نے طوبہ شہزادی کے گھر داخل ہوکر شادی نہ کرنے پر اسے گولیاں ماریں، وقوعے کے وقت طوبی اپنی پڑھائی میں مصروف تھی ، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، ملزم اسلام آباد کا ہی رہائشی ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
0 259 Less than a minute