پاکستانتازہ ترینتجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک اور تاریخ رقم کر دی

کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1024 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 87 ہزار 309 پوائنٹس بنی۔بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے ہےآج کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 87 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا۔گزشتہ روز کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے تاریخی بلند ترین سطح 86 ہزار846 بنائی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 466 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button