پاکستان

بلوچ خواتین کے مطالبات درست ہیں’ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے’ عبدالغفور حیدری

مستونگ: جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے’ بلوچ خواتین کے مطالبات درست ہیں۔
مستونگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کے آئین میں ہر شہری کو اپنے حقوق کیلئے جمہوری طریقے سے آواز بلند کرنے کا حق ہے اور بلوچ مظاہرین بھی اسی آئینی حق کو استعمال کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کے طریقہ کار سے ضرور اختلاف کیا جاسکتا ہے’ مگر ا نکے مطالبات درست ہیں’ جے یوآئی نے ہمیشہ ان مطالبات کی تائید کی اور پارلیمنٹ میں بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ ہونا چاہیے۔ الیکشن میں اگر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے’ انتخابات بچوں کا کھیل نہیں ہے بلکہ قوم بڑی مشکلات سے گزرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں لیکن کئی سے ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button