پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی درخواست 13رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظر ثانی درخواست کو سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی درخواست کر دی۔

تحریک انصاف کی جانب سے درخواست بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی درخواست کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لارجر بینچ کے سامنے سناجائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 13 جنوری کے فیصلے سے پی ٹی آئی اور سپورٹرزکو نقصان پہنچ رہا ہے، پی ٹی آئی ارکان فیصلےکے بعد بلےکے نشان پر انتخابات لڑنے سے محروم ہوگئے تھے، کیس ووٹرز کے حقوق سے متعلق ہے جس کا آئین مکمل تحفظ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بلے کے نشان سے متعلق 13 جنوری کو فیصلہ سنایا تھا جس میں پی ٹی آئی انٹرا الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی کو بلے کا نشان نا دینے کا فیصلہ دیا گیا گیا تھا۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button