پاکستانتازہ ترین

نوشہرہ :علی امین گنڈا پور نے کم لاگت ہاسنگ سکیم کا افتتاح کردیا

نوشہرہ(نیوزڈیسک)وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جلوزئی ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا اور نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاسنگ سکیم کا افتتاح کیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ کم لاگت ہاسنگ سکیم 150 کنال رقبے پر محیط ہے جس کا تخمینہ لاگت 3300 ملین روپے ہے، سکیم کے تحت 1320 کم لاگت اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے، ہر اپارٹمنٹ کا کورڈ ایریا 780 مربع فٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سکیم سے 50 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد سکیم سے مستفید ہونے کے اہل ہیں، ہر اپارٹمنٹ پر وفاقی حکومت کی طرف سے 3 لاکھ جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے 4 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی سردار علی امین گنڈا پور نے جلوزئی ہاسنگ سکیم میں سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا، منصوبے کا تخمینہ لاگت 17 کروڑ روپے ہے، یہ سپورٹس کمپلیکس سکواش کورٹ، فسٹال گرانڈ، مصنوعی ٹینس اور باسکٹ بال کورٹس پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں 500 میٹر طویل جاگنگ ٹریک بھی منصوبے میں شامل ہے، سینٹرل پارک کا کل رقبہ 42 کنال، کھیلوں کی سہولیات کے لیے مختص رقبہ 8 کنال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button