کراچی(کامرس ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا۔آج انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کمی کے بعد 277 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 9 اپریل 2024 کے بعد 278 روپے کی سطح سے نیچے بند ہوا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہواتھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280 روپے 70 پیسے برقرار ہے۔
0 390 Less than a minute