انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

چاہت علی خان کے توبہ توبہ پر کرن جوہر کا حیران کن ردعمل

اسلام آباد(شوبزڈیسک)بھارتی فلمساز کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے توبہ توبہ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔ پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان اپنے منفرد اور نئے طرز کے گانوں کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور ہورہے ہیں۔ چاہت نے کئی مشہور پرانے گانوں کو نئی طرز اور جدت دی ہے، جس کے باعث انھیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ کچھ افراد نے ان کی تعریف بھی کی۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم بیڈ نیوز کے مشہور گانے توبہ توبہ کا نیا ورژن اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔ چاہت خان کے توبہ توبہ پر جہاں موسیقی کے شائقین تنقید کرتے ہوئے پناہ مانگتے نظر آئے وہیں بھارتی فلمساز کرن جوہر کے بیان نے سب کو حیران کردیا۔ کرن جوہر نے چاہت فتح علی خان کے توبہ توبہ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان کا ورژن لازمی دیکھیں۔ دوسری جانب اصل گانے کے گلوکار کرن اوجلا کو چاہت نے بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔ گلوکار کرن اوجلا نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا کہ انکل نہ کرو پلیز۔چاہت فتح علی خان نے اپنے انداز کے ورژن میں گانے کے بول اور موسیقی کو بدل دیا ہے جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں تاج محل دکھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button