پاکستانتازہ ترین

آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودے کے نکات سامنے آ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودے کے نکات سامنے آ گئے۔ حکومت نے وفاقی آئینی عدالت بنانے کا فارمولہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دیا، وفاقی آئینی عدالت کیسے تشکیل دی جائے گی، اس ضمن میں حکومت نے ڈھانچہ تیار کر لیا۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 7 ارکان پر مشتمل ہو گی، آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز رکن ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت میں وزیرِ قانون، اٹارنی جنرل پاکستان اور بار کونسل کا نمائندہ شامل ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید کی زیرِ صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں ہوا، اجلاس کے دوران جے یو آئی نے مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button