سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) مالم جبہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی ملا کنڈ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر سفارتکاروں کے قافلے کی سکیورٹی پر مامور پولیس گاڑی پر حملے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ 22 ستمبر کو سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکا ہوا تھا، واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔خوش قسمتی سے حملے میں تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے۔
0 249 Less than a minute