تازہ ترینتجارت

ہمارا خسارہ 80 فیصد کم ہوگیا، سرمایہ کاری ہو رہی ہے، مصدق ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، ہمارا خسارہ 80 فیصد کم ہوگیا ہے، سرمایہ کاری بھی ہورہی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، کھانے پینے کی اشیا بھی سستی ہورہی ہیں، ملک معیشت ترقی کرے توعام آدمی کو نوکری ملے گی، عام آدمی کو نوکری گھر اور ترقی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے، دنیا کا پاکستان پراعتماد بڑھ رہا ہے چند دن میں ایس سی او کانفرنس ہونے جا رہی ہے، سعودی عرب سے بڑا وفد پاکستان آرہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارینوجوان آئی ٹی کے شعبے میں بڑے کام کر رہے ہیں، ہمارے نوجوان دنیا کے نوجوانوں سے کم نہیں ہیں، ہماری توجہ کا مرکز ہمارے کسان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button