پاکستانتازہ ترین

ٹریفک حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق

لوئر کوہستان(نیوزڈیسک)کار کھائی میں گرنے سے نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ جیجال کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ قاری عبدالمجید سمیت امان اللہ اور حیات محمد موقع پر دم توڑ گئے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر انکے آبائی گاں کی جانب روانہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button