علاقائی

سابقMPAشوکت محمود بھٹی کی راجہ ندیم احمدکی رہائش گاہ آمد

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر )سابقMPAشوکت محمود بھٹی کی سابق امیدوار برائے MPAراجہ ندیم احمدکی رہائش گاہ آمد ،پیدائش پر مبارکبا د پیش کی ،راجہ ندیم احمدنے شوکت محمود بھٹی،کیپٹن عبدالمعروف ،خرم بھٹی، اور دیگر سیاسی شخصیات کا شکریہ ادا کیا تفصیل کے مطابق سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ ندیم احمد کے ہاں گذشتہ روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر ان کے دوستوں ،عزیزو ں نے گھر جا کر مبارکباد پیش کی گذشتہ روز ان کے قریبی دوست سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و سابق امیدوار برائے ایم این اے شوکت محمود بھٹی، بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت کیپٹن عبدالمعروف ،نوجوان سیاسی شخصیت خرم وحید بھٹی،کونسلر سردار ظفر ، کونسلر راجہ امداد حسین،چوہدری اسرار ، حاجی زاہد محمود ،صحافی ندیم چوہان ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور بیٹے کے لیے صحت یابی والی لمبی زندگی کی دعا دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button