پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کا مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا منصوبہ تیار کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر مرتضی کامران مل کر اپوزیشن کا متفقہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں، میڈیا میں مولانا کے فیصلے سے متعلق خبریں درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوگا کٹھ پتلی آئینی عدالت بنائی جائے، اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے سب کچھ بدنیتی پر مبنی ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مقف پر قائم ہیں، مولانا کا یہ موقف ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے، بڑی خوشی اور امید کے ساتھ یہاں سے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button