اسلام آباد(نیوزڈیسک)مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اب انگریزی گانوں کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔2022 میں کاشف رانا چاہت فتح علی خان کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، ان کے ایک تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔گزشتہ سال انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے لیے بھی ایک گانا گایا۔اس کے علاوہ رواں سال چاہت فتح علی خان نے ماضی کے مقبول گانے اکھ لڑی بدو بدی کا ری میک بنایا تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔یہ گانا ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی ریلز(مختصر ویڈیوز)پر لگارہے تھے بلکہ بھارتی صارفین سمیت چند بھارتی اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائیں۔ اس وائرل گانے بدو بدی کو کاپی رائٹ کی وجہ سے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔تاہم چاہت فتح علی خان نے اب انگریزی گانوں کی دنیا میں بھی قدم رکھ کے اپنے انگریز مداحوں کو خوش کردیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چاہت فتح علی خان ایک انگریز کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھے ہیں، جہاں پاکستانیوں سمیت دیگر کچھ لوگ بھی موجود ہیں اور وہ چاہت فتح کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ویڈیو میں وہاں موجود کچھ افراد نے چاہت فتح علی خان سے درخواست کی کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھے انگریز کے لیے کوئی انگریزی میں گانا گائیں۔جس پر چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ میں ایک انگریزی رومینٹک گانا لکھ رہا ہوں ، جس کی کچھ لائنز آپ کو گاکر سناتا ہوں ،اور انہوں نے پھر گانا گایا جس پر لوگوں نے تالیاں بھی بجائیں۔وہاں موجود افراد نے انگریز شخص سے پوچھا کیا آپ چاہت فتح علی خان کے فین ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں میں نے ان کو ٹک ٹاک پر دیکھا ہے، میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔
0 201 1 minute read