پاکستانتازہ ترینجرائم

اے ٹی ایم میں لوٹنے کی کوشش پر خواتین ڈاکو پر جھپٹ پڑیں، شور مچا کر پکڑوا دیا

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں خواتین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور تعاقب کرکے فرار ہوتے ڈاکو کو بھی پکڑ وادیا۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی کوشش 21 ستمبرکواے ٹی ایم روم میں پیش آئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے دو خواتین اے ٹی ایم روم میں داخل ہوئیں تو مسلح ملزم بھی خواتین کے پیچھے داخل ہوا۔ رقم مانگنے پرخواتین نے پہلے انکار کیا اور بدتمیزی پر ملزم پرجھپٹ پڑیں۔ملزم نے فرار کی کوشش کی تو خواتین بھی شورمچاتی ہوئی پیچھے بھاگیں۔ خواتین کے شور مچانے پر شہری اکٹھے ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کیحوالے کردیا۔پولیس نیملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button