اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نیکہا ہیکہ اسرائیلی لابی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تعلقات نئی بات نہیں، پی ٹی آئی وضاحت دے کہ اسرائیل ان کا حامی کیوں ہے؟ایک بیان میں اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے بانی پی ٹی آئی سے متعلق مضمون پر ردِعمل میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے تھے ، تحریک انصاف وضاحت دے کہ اسرائیل ان کا حامی کیوں ہے؟شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کیوں یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں؟ان کا مزیدکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی روز اڈیالہ جیل سے پیغام بھیجتے ہیں، ان دعوں کی بھی وضاحت کریں۔
0 106 1 minute read