پاکستاندنیا

اسرائیل ایک بار پھر دہشتگرد گروپ کی طرح حملے کر رہا ہے، طیب اردوان

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل ایک بار پھر دہشت گرد گروپ کی طرح حملے کر رہا ہے، حملوں نے پورے خطے میں اسرائیل کے عزائم کو ثابت کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس کوئی شہری حساسیت نہیں ہے، اسرائیل نفرت انگیز عزائم کو حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی ذریعہ استعمال کر سکتا ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ اب ایک "ناقابل وضاحت بڑے بحران” کا سامنا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button