پاکستانتازہ ترینجرائم

فیصل آباد: بچوں کی لڑائی پر مخالفین کا 15 سالہ لڑکی پر تشدد، سرکے بال کاٹ دیے

فیصل آباد (بیورورپورٹ)فیصل آباد میں بچوں کی لڑائی پر مخالفین نے 15سالہ لڑکی پر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے، منہ کالا کر کے گلی میں گھماتے رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ماموں کانجن کے علاقے میں پیش آیا جہاں تین روز قبل ہونے والے بچوں کے جھگڑے کی رنجش پر تین خواتین اور چار مردوں سمیت سات افراد نے مخالف کے گھر میں گھس کے 15 سالہ لڑکی ثنا کو زبردستی گھر سے باہر نکالا اور اس کے سر کے بال کاٹ ڈالے۔ملزمان نے لڑکی کے منہ پر تیل اور گریس لگا کر کالا کر دیا، متاثرہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گلی میں گھمایا بھی گیا۔واقعہ سامنے آنے پر سی پی او کامران عادل کے حکم پر فوری طور پر تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button