پاکستانتازہ ترین

معاشی، ثقافتی لحاظ سے کراچی پاکستان کا دل ہے: ایمل ولی خان

کراچی(نیوزڈیسک)مرکزی صدر اے این پی اور سینیٹرایمل ولی خان نے کہا ہے کہ معاشی ثقافتی لحاظ سے کراچی پاکستان کا دل ہے۔ شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہنیوالے شہری ایک جیسا حق رکھتے ہیں، کوئی بھی دوسری قوموں کو کراچی میں ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ غلط راستے پر ہے، کراچی جتنا مہاجر، سندھی کا ہے اتنا ہی پختون کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی بھی حقیقی جماعت نہیں تھی، اسرائیل کے اخباروں میں اب باتیں آرہی ہیں، کیا پختونخوا میں انتخابات صاف شفاف ہوئے؟، ہمیں الیکشن سے پہلے پتہ تھا کہ علی امین وزیراعلیٰ آرہے ہیں، پنجاب سندھ میں سب کہتے ہیں دھاندلی ہوئی، کے پی میں بھی صورتحال مختلف نہیں تھی۔ ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی ، سنی اتحاد کونسل کے لوگ عمران خان کے نہیں ہیں، جنہوں نے پی ٹی آئی بنائی ان کے لیے آج بھی مسئلہ ہے، ریاستی کرسیاں بڑے عہدے لینے والوں کے مزے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button