اہم خبرپاکستانتازہ ترین

آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی!

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایوان صدر اور وزیراعظم ہاس میں دوبارہ مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا، صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما شریک ہیں۔ذرائع نے بتایا کہا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام تر صورتحال اور رابطوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعظم ہائوس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، وزیر اعظم محمد شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماں سے مشاورت جاری ہے۔وفاقی کابینہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے مطالبات اور ان کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button