اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام ہو گئی، سہولت کار اسد اقبال کو 13 مسافروں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی اور عمرہ ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان فلائٹ نمبر ER807 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، شک کی بنیاد پر ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی، دوران تفتیش ملزمان کے موبائل فون سے ایجنٹوں سے رابطے کے ثبوت برآمد کر لئے گئے۔تمام ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی، گرفتار ملزمان میں احتشام، عادل، شہریار، علی حمزہ، مراد، سلیمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں حیات اللہ، بلال، سخاوت، وسیم عباس، شہزاد، عامر سہیل، واقف خان اور سہولت کار اسد اقبال شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے، ملزمان سمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے، مذکورہ ایجنٹ لیبیا میں رہائش پذیر ہے، ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے اٹلی جانے کے لئے بھاری رقوم ادا کیں۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
0 643 1 minute read