اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، سائبر کرائم وِنگ کی ٹیم عمران خان سے تحقیقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی، عمران خان سے یہ تحقیقات ان کے ایکس اکائونٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے، انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل ایکس اکانٹ سے شیئر کی گئی تھی۔
0 1,343 1 minute read