لاہور(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ریاست و اعلی حکومتی عہدیداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان اوریا مقبول جان کی سہولت کاری کرتے تھے، ملزمان مرتضی خان اور احمد حسن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان انہیں اداروں، عدلیہ اور اعلی حکومتی عہدیداروں کے خلاف شرانگیز مواد فراہم کرتے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان اعلی حکومتی عہدیداروں سمیت وزیراعلی پنجاب کے خلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلا رہے تھے، ملزمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی حکومت کے خلاف انتہائی ہتک آمیز مہم شروع کر رکھی تھی۔ملزم مرتضی کا تعلق لاہور کے علاقہ مزنگ اور احمد حسن کا جہلم سے ہے، ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
0 161 1 minute read