پاکستانتازہ ترین

نیا توشہ خانہ کیس: عمران اور بشری بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے یکجا کر دی گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی۔ جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بنچ کا حصہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button