پاکستانتازہ ترین

حکومتِ پاکستان کا ڈیجیٹل وژن پرعملدرآمد جاری

ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو پورا کرنے کے لیےوزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے

گلوبل سسٹم فارموبائل کمیونی کیشن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی ڈیجیٹل قومی کانفرنس میں خطاب کرتےہوئےوزیرمملکت شزہ فاطمہ نےوزیرِاعظم کی ہدایت کےمطابق ڈیجیٹل تبدیلی کے لئےاٹھائے گئے مضبوط اقدامات پروضاحت کی۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ نےکہا ”ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مقصد شہری اور دیہی علاقوں کےدرمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرکےمعیشت،گورننس اور معاشرے کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔

شزہ فاطمہ نےڈیجیٹل جدت اوراس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیح ہے

وزیرمملکت نے شرکاء کو ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا

”آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہنر مندی پر مبنی تعلیم کی اہمیت ضروری ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کی ملکی معیشت میں شمولیت محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضامن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button