پاکستان

نو منتخب وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھا لیا

پشاور: نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر کے پی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس پشاور میں ہوئی، جس میں کے پی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنماوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بابراعوان، اعظم سواتی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب حلف برداری کے دوران کارکنوں کی بڑی تعداد گورنر ہاس بھی پہنچ گئی، اس دوران بارش کا سلسلہ جاری رہا، پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں، کارکنان نے مہمانوں کی کرسیوں، اراکین اسمبلی کی نشستوں پر بھی کارکن بیٹھ گئے۔ مہمانوں کی کرسیاں خالی کرنے کے لیے اسٹیج سے بار بار اپیلیں کی گئیں، لیکن کارکنوں نے سنی ان سنی کر دی جس پر نومنتخب اراکین نے کھڑے ہو کر تقریب میں شرکت کی، ایم پی اے کو بھی جگہ نہ ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button