تازہ ترینکھیل

کے الیکٹرک والوں بجلی کھول دو ! سرفراز بھی بجلی بندش سے پریشان

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے سابق کپتان بھی تنگ آگئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کے الیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ سے بیزار آگئے اور انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے بجلی کھولنے کی درخواست کردی۔

سابق کپتان نے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں کے الیکٹرک کیلئے پیغام درج تھا کہ کے الیکٹرک والوں ، لائٹ کھول دو بھائی۔

سابق کپتان نے انسٹااسٹوری پر ہاتھ جوڑتے گزارش کرتے ایموجی بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز شخصیات بھی بجلی کے بل زیادہ آنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button