پاکستان

مراد علی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کا حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے مسلسل تیسری بار سندھ کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاس میں گورنر کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، فریال تالپور اور دیگر پارٹی رہنماں کے علاوہ سابق نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، معروف صنعتکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
مراد علی شاہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں 112 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلی سندھ منتخب ہوئے تھے۔مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار سندھ کے وزیر اعلی منتخب ہو گئے۔
سید مراد علی شاہ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما اور سندھ کے سابق وزیراعلی سید عبداللہ علی شاہ کے صاحبزادے ہیں جو 1993 سے 1996 تک سندھ کے وزیراعلی رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button