
سرگودھا:ضلع سرگوھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر این اے 82 اور این اے 84 پر پی پی پی اور ن لیگ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے اسی طرح حلقہ این اے 83میں بھی اچھے مقابلے کی توقع ہے، حلقہ این اے 82 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کے مقابلہ میں ن لیگ کے صہیب احمد بھرتھ ہیں اسی طرح حلقہ این اے 83 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن شاہنواز رانجھا کے مقابلہ میں آزاد ا امیدوار اسامہ غیاث میلہ ہیں۔ حلقہ این اے 84 سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر لیاقت علی خان بمقابلہ پیپلز پارٹی کے تسنیم احمد قریشی ہیں یہاں پر اچھے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ حلقہ این اے 85 میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے مد مقابل آزاد امیدوار خداد داد کلیار ہیں اس حلقہ میں چونکہ چیمہ فیملی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ الیکشن سے دستبردار ہوچکے ہیں اس لئے اس حلقہ میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔ حلقہ این اے 86 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار جاوید حسنین شاہ کا مقابلہ مقداد بلوچ سے ہے۔ اسی طرح ضلع کی دس صوبائی نشستوں پر بھی پیپلز پارٹی‘ ن لیگ‘ جماعت اسلامی‘ تحریک لبیک اور آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مد مقابل ہیں ۔