پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے صوبے بھر میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصرف ہیں
خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا ”علم ٹولو دا پارہ” یعنی (تعلیم سب کے لئے ) پروگرام کے تحت9 پائلٹ پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا’ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرکے ملکی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بنانا ہے
پروگرام کے تحت مہمند، تیراہ، حسن خیل، درہ آدم خیل، کرم، جانی خیل، ٹانک، سراروغہ اور انگور اڈہ میں نو پائلٹ پراجیکٹس پر کام شروع کیا گیا، 15 اکتوبر2023 کو شروع ہونے والے پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں فروغ تعلیم کیلئے مختلف امور پر کام کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد بچے اور بچیاں اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ چار مختلف سنٹرز میں 500 سے زائد بچیاں ڈیجیٹل سکلز کے کورسز بھی کر رہی ہیں، اس پروگرام کے تحت 24 غیر فعال سکولوں کو بھی فعال کیا گیا ہے۔
ایڈلٹ لرننگ پروگرام کے تحت 250 ایڈلٹس کو مختلف کورسز میں تربیت دی جا رہی ہے۔
اسی طرح کمپوزٹ یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر نصابی عمل سے مرحلہ وار تربیت دی جاچکی ہے ‘ علم کے حصول کے اس عمل کو ہر بچے تک پہنچانے کے لئے پاک فوج تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی
0 87 1 minute read