پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمتیں بڑھنے پر برہم، میکنزم بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکن اور پولٹری مصنوعات کے نرخ میں مسلسل اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے چکن کی قیمت میں مصنوعی اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے برہمی کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چکن کے ریٹ بڑھ گئے، ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ چکن پنجاب بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے، ریٹ بڑھنا گوارا نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں، عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں، عوام کا احساس ہے، مافیاز کو مہنگائی کی اجازت نہیں دے سکتے، کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟ مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام متعلقہ ادارےفیلڈ میں مانیٹرنگ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چکن کی قیمت کا تعین کرنے کے لیے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہییں، نرخ پر نظر رکھی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button