پاکستانتازہ ترین

عدت نکاح کیس کا فیصلہ شریعت کے مطابق کیا جائے، وکیل خاور مانیکا کی استدعا

اسلام آباد: دوران عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل نے کیس کا فیصلہ شریعت کے مطابق کرنے کی استدعا کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کے روبرو ہوئی سماعت میں خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا۔
وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ جب میری التوا کی درخواست عدالت نے منظور کرلی تو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیلنج کے بغیر کیسے ڈائریکشن دے دی؟ ہائی کورٹ ہمارے کیسز میں کیوں نہیں بتاتی کہ ہمارا کیا قصور ہے؟ چند دنوں، چند ماہ پہلے پی ٹی آئی میں لوگ میرے معاون وکیل کے ساتھ ذاتیات پر کیوں اتر آئے؟ ان میں سے اکثر لوگ پی ٹی آئی میں پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تب میرے بھائی پی ٹی آئی میں تھے۔
وکیل زاہد آصف چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس کیس کا فیصلہ شریعت کے مطابق کیا جائے، ہماری استدعا ہے کہ میڈیکل بورڈ بنایا جائے، عدت پر علما سے رائے لی جائے ہم کہتے ہیں عدت کی مدت 90 دن ہے، جب تک علما کا موقف نہ آجائے ہماری درخواست ہے کہ اس کیس میں مزید سماعت نہ کی جائے۔
خاور مانیکا کے وکلا نے کیس پر مزید کارروائی آگے نہ بڑھانے کی استدعا کر دی جس کے ساتھ ہی ان کے دلائل مکمل ہوگئے۔
بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ کیس کو التوا میں رکھنے کے لیے متعد کوششیں کی گئیں، اب یہ عدالت کو کام سے روکنے کے لیے تیسری کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button