اہم خبرپاکستانتازہ ترین

فل کورٹ اجلاس ختم، سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس میں فیصلے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button