دلچسپ

34ہزار سال پرانے دیمک کے فعال ٹیلے دریافت

کیپ ٹان: جنوبی افریقا میں سائنس دانوں نے دیمک کے ٹیلے دریافت کیے ہیں جن میں ابھی بھی دیمکیں زندہ ہیں۔ یہ ٹیلے 30 ہزار سال سے زائد پرانے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ اب تک کے سب سے قدیم دیمک کے فعال ٹیلے ہیں۔
اسٹیلنبوش یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جنوبی افریقا کی میونسیپلٹی نیماکوالینڈ میں بہنے والے بفیلز دریا کے قریب کچھ ٹیلے موجود ہیں جن کے متعلق ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ 34 ہزار سال پرانے ہیں۔
تحقیق کی سربراہ اور سینئر لیکچرر میشیل فرانسس کا کہنا تھا کہ محققین جانتے تھے کہ یہ پرانے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ اتنے پرانے ہیں۔
مشیل کا کہنا تھا کہ یہ ٹیلے تب بھی وجود رکھتے تھے جب خم دار نوکیلے دانتوں والی بلیاں اور میمتھ زمین کے دیگر حصوں پر موجود تھے اور یورپ اور ایشیا کے بڑے حصے برف سے ڈھکے ہوئے تھے۔
ماضی میں کچھ باقیات بنے ڈیمک کے ٹیلے بھی دریافت کیے گئے ہیں جن کا تعلق لاکھوں برس پرانے دور سے ہے۔ تاہم، جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے ٹیلوں سے قبل سب سے پرانے فعال ٹلے برازیل میں دریافت ہوئے تھے جو تقریبا 4000 سال پرانے تھے اور ان کو خلا سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button