تازہ ترینکھیل

پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد حسنین اختر نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہم وطن دفاعی چیمپئن محمد احسن رمضان کو مات دے کر ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد حسنین اختر نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے احسن رمضان کے خلاف فائنل میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کو گلے لگایا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین اختر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا، حسنین اختر کی جیت کا سکور 3-4 فریم رہا۔
دوسری جانب پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نینسن وان کو شکست دی۔
ہانگ کانگ کے نینسن وان کے خلاف اویس منیر نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس منیر نے مسلسل 3 فریمز باآسانی جیتے۔
آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے کم بیک کیا اور اویس پوٹنگ نہ کرسکے، نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح سمیٹی۔
اویس منیر نے 0-65، 35-26، 27-36، 38-20، 0-65، 13-46، 8-60، 34-0، 27-40 کے اسکور سے میچ جیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button