علاقائی

حکومت پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی میں صبح نو سکول کا شاندار افتتاح

راولپنڈی : راولپنڈی میں صبح نو سکول کا افتتاح،حکومت پنجاب کا سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ سکول لا نے کیلئے احسن اقدام ہے،معاشرے کے ایسے بچے جو گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور محنت،مشقت پر مجبور ہو جاتے ہیں،انہیں صبح نو سکول پروگرام میں تعلیم دی جائے گی،صبح نو سکول کا شاندار افتتاح،سی ای او ایجو کیشن یاسین خان بلو چ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن سکینڈری ڈاکٹر نو شابہ عطا ,ڈی ای او ملک آصف علی کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی میں کیا،حکومت پنجاب کا سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ سکول لا نے کیلئے احسن اقدام ہے،معاشرے کے ایسے بچے جو گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور محنت،مشقت پر مجبور ہو جاتے ہیں،انہیں صبح نو سکول پروگرام میں تعلیم دی جائے گی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر فوکل پرسن صبح نو سکول ضلع راولپنڈی داد اختر کیانی نے اس مو قع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 12 سے زائد بچوں کا داخلہ آج پہلے دن ہو اہے،انہیں مفت کتابیں،سٹشینری وغیرہ فراہم کی گئی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ ان غریب بچوں جنکی عمر 8 سے 18 سال کے درمیان ہیں اور جو مختلف مقامات پر محنت مزدوری کر تے ہیں،انہیں سکول میں داخل کرکے تین گھنٹے کیلئے تعلیم دی جائے گی،اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گئے تا کہ ان بچوں کو اپنا کرئیر کو جاری رکھنے میں آسانی ہو سکے،اس مو قع پر CEO ایجو کیشن یا سین خان بلوچ نے تمام با اثر شخصیات پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام کو کامیاب کر نے میں اپنا اپنا رول ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button