علاقائیکھیل

HED پنجاب کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے’ پروگرامز کو حتمی شکل ‘DPI انصر اظہر

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام صوبے بھر میں رواں سا ل کے دوران کالجوں میں زیرتعلیم طلباوطالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کے لیے تمام پروگرامز کو حتمی شکل دیدی گئی ،بی ایس اور اے ڈی پی کے طلباوطالبات کے فرسٹ ہائیر ایجوکیشن سپورٹس ایونٹ 23جولائی سے شروع ہونگے جس کا آغاز راولپنڈی سے ہوگاجب کہ انٹرلیول پر مقابلہ جات اکتوبر میں ہونگے ، ضلع سے لے کر صوبائی سطح تک پنجاب بھر میں ہونے والے مقابلوں میں جیتنے والے طلباوطالبات کو خصوصی انعامات دئیے جائینگے ۔اس امر کا فیصلہ ڈی پی آئی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر کی زیر صدارت پنجاب کے نوڈویژنل ڈائریکٹرز اور انکے سپورٹس فوکل پرسن واسٹنٹ ڈائریکٹرز کے ہونے والے خصوصی اجلاس میںکیاگیا، اجلاس کی میزبانی ڈویژنل ڈائریکٹر راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی نے کی ،جب کہ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کامر س کالج مری پروفیسر انوار حسین، پروفیسر سلیم اقبال خان، پروفیسر رضوان نصیر عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی امجد اقبال خٹک، اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرزاحمر خان ، سپرٹنڈنٹ ملک جمیل اعوان اور دیگر اجلاس کے انتظامات میں پیش پیش رہے ،اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر شیر احمد ستی، ڈائریکٹر کالجز فیصل آبادڈاکٹر کلثوم اختر، ڈائریکٹر سرگودھاپروفیسر سرفراز احمد، ڈائریکٹر گوجرانولہ پروفیسر منور شہزاد، ڈائر یکٹر لاہور احسن مختار، ڈائر یکٹر سائیوال علی حیدر ،ڈائر یکٹر بہاولپوراشفاق احمد کے نمائندے ، ڈائر یکٹر ڈی جی خان وسیم احمد، ڈائر یکٹر ملتان پروفیسر اے ڈی انور ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب وقاص اکبر،اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب نادیہ حسن، اے ڈی سپورٹس عمر نے شرکت کی، اجلاس کے فیصلوں کے مطابق پنجاب بھر میں پہلی بار بی ایس اور اے ڈی پی پروگرام کے طلباوطالبات کے بھی سپورٹس مقابلے ہونگے، جنکا آغاز 23جولائی کو راولپنڈی سے ہوگا، ان مقابلوں کیلئے راولپنڈی،بہاولپور، سرگودھا، گوجرانولہ اور لاہور ڈویژن میزبان ہونگے ، جب کہ انٹر لیول کے تھرڈ ہائیر ایجوکیشن سپورٹس ایونٹ اکتوبرسے شروع ہونگے جس کے لیے راولپنڈی لاہور، گوجرانولہ اور بہاولپور میزبانی کے فرائض سرانجام دینگے ، اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز، فوکل پرسن اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے بعد کوہسار یونیورسٹی کی جانب سے شرکا کو یونیورسٹی کی تین سالہ کارگردگی ، جاری پروگرامزاور مستقبل کے لائحہ عمل بارے بتایاگیا،شرکا نے یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری کی کاوشوں کا سراہااور نیک تمناں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button