پاکستان

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 2 افراد جاں بحق

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہی۔

اُدھر گرمی کے باعث شہر میں اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جناح اسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق جناح اسپتال میں گرمی سےجاں بحق دو افراد کی لاشیں لائی گئیں اور جاں بحق دونوں افرادکی شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اور سول اسپتال سے بھی ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال میں چار دونوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 10 افراد کو لایاگیا تھا۔

دوسری جانب کراچی آئندہ تین روز کے دوران جزوی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی اور دھوپ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button