پاکستانتازہ ترین

پنجاب اور بلوچستان میں جولائی سے مون سون کا آغاز، معمول سے زائد بارشوں کا الرٹ جاری

بلوچستان اور پنجاب میں رواں سال مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، نصیرآباد اور مکران ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نقصانات کا خدشہ ہے اور ان اضلاع میں 800 خاندانوں کیلئے امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور نالوں سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

پنجاب میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے اور یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون سیزن شروع ہونے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جبکہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر اور جولائی کے چوتھے ہفتے میں50 سے 70 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button