پاکستانتازہ ترینعلاقائی

وزیراعظم آزاد کشمیر کا ریاست کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں آئندہ بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے مسلسل حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد گڈ گورننس اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے بجٹ گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے، موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔
اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بجٹ گرانٹ میں اضافے کی تجویز پر مثبت غور کیا جائے گا، حکومت آزاد جموں و کشمیر کی معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضروری تعاون فراہم کریں گے، وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button