تازہ ترینکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ’ پاکستان ان یا آوٹ فیصلہ کچھ دیر بعد

ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان اہم میچ آج ہوگا، میچ کے دوران بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف امریکا کی فتح پاکستان کو ایونٹ سے باہرکر دے گی، اگر میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی پاکستان کا سفر ختم ہوجائے گا۔
اگر میچ میں آئرلینڈ کامیاب ہو جاتا ہے، اس کے باوجود پاکستان کو اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کے سپر ایٹ میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ آج آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا، فلوریڈا میں شیڈول میچ میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم موسم میں بہتری کے باعث میچ ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔
آئرلینڈ اور امریکا کے دومیان میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ایکوویدر ڈاٹ کام کے مطابق امریکا میں صبح 7 بجے بارش کا امکان ہے جبکہ 8 بجے موسم کلیئر ہونے کی امید ہے۔
اسی طرح امریکی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک بارش کا امکان 34 سے 49 فیصد ہے، جبکہ دوپہر 12 بجے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ میچ تاخیر کے بغیر شروع ہو البتہ بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہوا تو امریکا 5  پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے میں پہنچ جائےگا۔

امریکا کی فتح بھی آئرلینڈ اور پاکستان کو سپر 8 کی دوڑ سے باہر کردے گی لیکن اگر آئرلینڈ نے امریکا کو شکست دی تو پاکستان اور آئرلینڈ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

پھر  16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا، پاکستان اگر آئرلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا اور اگلے مرحلے میں پہنچ جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button