اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو2024ء کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم’ امت مسلمہ اور عالی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لئے خوشحالی ‘ سیاسی اور معاشی استحکام لائے’ نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطین میں ا پنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے’ فلسطینی عوام اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں نسل کشی روکنے کے لئے فوری اقدامات’ فلسطین میں منصفانہ اور دیر پا امن کے لئے کام کرے’ انہوں نے کہا کہ میں غیرقانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام کے بارے میں بھی فکرمند ہوں ‘ کشمیری عوام قابص بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
عارف علوی نے مزیدکہا کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے’ میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کاوشوں اور امت کے اندر اتحاد و تفاق کی دعا بھی کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ میںپاکستان میں معاشی ترقی’ بین المذاہب ہم آہنگی’ درگزر’ روداری اور باہمی احترام کیلئے بھی دعاگو ہوں’ اللہ کرے کہ سال2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو’ سال نو کا استقبال اس امید اور عزم کے ساتھ کریں کہ ایسی دنیا بنائیں گے جہاں تنازعات اور جنگیں نہ ہوں۔
عارف علو ی نے کہا کہ ایسی دنیا کے لئے کام کریں جہاں انصاف’ امن’ خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو۔
0 76 1 minute read