کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5وکٹ سے شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ ایونٹ کی شریک میزبان ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 136 رنز بنائے۔137 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ کے نقصان پر 19 اوور میں حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 34 اور نیکولس پوران نے 27 رنز بنائے، روسٹن چیس 42 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button