دلچسپ

سرجری سے پہلے اور بعد کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا

استنبول: ترکی میں پلاسٹک سرجنز کی ٹیم نے حال ہی میں ایک ناقابلِ یقین پلاسٹک سرجری انجام دی ہے جس کے بعد بظاہر شہری اپنی اصل عمر سے 10، 20 سال کم دکھائی دے رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں موجود ایسٹ میڈیکل کلینک نے انسٹاگرام پر ایک آدمی کے چہرے کی پلاسٹک سرجری سے پہلے اور بعد کی تصویر شیئر کی جس میں شہری سرجری کے بعد اپنی اصل عمر سے 10 یا 20 سال سے چھوٹا دکھائی دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں سرجنز نے انکشاف کیا کہ ان کے مریض مائیکل کئی طریقہ کار جیسے فیس لفٹ، پلکوں کی سرجری، ناک کی درستی، بالوں کا ٹرانسپلانٹ اور دیگر مرحلوں سے گزارا جو ان ڈرامائی تبدیلیوں پر منتج ہوا۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں۔ سرجری کے نتائج پر دنگ ایک صارف نے لکھا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ یہ سچ ہے یا ہم سب کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button