دنیا کی عمر رسیدی ترین مرغی اب اس دنیا میں نہیں رہی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کی عمر رسیدہ ترین مرغی 21 سال کی عمر میں چل بسی۔
دنیا کی اس سب سے معمر ترین مرغی کا نام پینٹ ہے جو امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والی خاتون مارسی پارکر کی پالتو تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹ مرغی کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی، پیدائش کے بعد سے ہی اس کی ماں نے پینٹ کو چھوڑ دیا تھا جس کی دیکھ بھال کا ذمہ مارسی نے اٹھایا تھا اور پینٹ مرغی مارسی کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔