اہم خبرپاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button