دلچسپ

مشہور لگژری برانڈ کے نئے جوتے مذاق بن گئے

پیرس: عالمی شہرت یافتہ ایک لگژری فیشن برانڈ نے ایک انوکھے ذیزائن والے جوتے متعارف کرائے ہیں جس کا انٹرنیٹ پر کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی برانڈ Louis Vuitton نے حال ہی میں کروز 2025 شو میں خواتین کیلئے نئے ڈیزائن کے جوتے کی نقاب کشائی کی۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین اس کے مضحکہ خیز ڈیزائن کو لے کر کافی باتیں بنانا شروع ہوگئے ہیں۔
جوتے کے اوپری حصے میں پٹے کے ساتھ بھورے رنگ کا ایک ٹکڑا لگا ہوا ہے جب کہ نیچے کی طرف سیاہ جھالریں لٹکی ہوئی ہیں جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے کوئی برش ہے۔
یہ جھالر والے جوتے Ghesquiere کی اختراع ہیں جو Louis Vuitton کے پیشہ ور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ ایک صارف نے برانڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوئس، تم مجھے بہت پسند ہو، واقعی میں سچ کہہ رہا ہوں لیکن یہ جوتے، اوہ مائی گاڈ، یہ مجھے پتہ نہیں کیوں شتر مرغ کی یاد دلاتے ہیں۔
ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ کیا یہ اپریل فول کا دن ہے؟ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ گاڑی صاف کرنے والا برش لگ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button