
ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانیکی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانیکی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نہ حکومت نے ایسی کوئی آفر کی نہ چیف الیکشن کمشنرکا ایسا ارادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت مکمل کرنیکے بعد ملک میں ہی رہیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے اور ان کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے۔